ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور آراین ایس کالج کے نائب پرنسپال کے مری سوامی کو ریاستی بہتر ناظم کا ایوارڈ

مرڈیشور آراین ایس کالج کے نائب پرنسپال کے مری سوامی کو ریاستی بہتر ناظم کا ایوارڈ

Thu, 06 Jul 2017 19:01:37    S.O. News Service

بھٹکل:6/جولائی (ایس اؤنیوز)کرناٹکا گاندھی اسمارک ندھی بنگلورو، کرناٹکا یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ ، این ایس ایس زونل ڈائرکٹوریٹ بھارت سرکار بنگلورو، گاندھی تحقیقی فاؤنڈیشن جلگاؤں مہاراشٹرا کے اشتراک سے بنگلورو کے گاندھی بھون میں حالیہ طورپر منعقدہ پروگرام میں اتراکنڑا ضلع کے متحرک اور سرگرم ناظم ، آراین ایس پالی ٹکنیک مرڈیشور کے نائب پرنسپال کے مری سوامی کو ریاست کے سب سے بہتر ناظم قرار دیتے ہوئے انہیں شال پہنا کر سند عطاکرتے ہوئے تہنیت کی گئی ۔

پروگرام میں گاندھی بھون کے صدر ڈاکٹر ووڈے پی کرشنا، ڈاکٹر پی رامیا، اے این پجار، ڈاکٹر شری نواس کے علاوہ کئی رہنما اور ذمہ داران موجود تھے۔ خیال رہے کہ مری سوامی اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ضلع بھر میں طلبا اور عوام کے درمیان گاندھی فکر کو پیدا کرنے کے سلسلے میں مختلف مقابلہ جات اور پروگرام منعقد کرتے رہتے ہیں۔


Share: